بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بھارت سے باہر بھی میرے بہت مداح ہیں‘پریانکاچوپڑا

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیوسک )اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں کو عالمی سطح پر جانا جاتا ہے، اس لیے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی مداح ہے۔فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھاکہ بھارتی فلموں کو عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پہنچانتی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کے امریکی شو کوائنٹیکو اور آنے والی ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔پریانکا کو ان کے غیر ملکی ڈرامہ سیریل ’’کوانٹیکو‘‘کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔اس ڈرامہ سیریل کی کہانی ایف بی آئی اکیڈمی کے گرد گھومتی ہے جس کے بوٹ کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پریانکا امریکا آتی ہیں جہاں ان کو 9/11 کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں پھنسا دیا جاتا ہے اور اداکارہ کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے کئی مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں۔اپنے سیریل کے حوالے سے پریانکا کا کہنا تھا ’کوائنٹیکو کو تقریباً 120 ممالک میں نشر کیا جارہا ہے اور میں جہاں جاتی ہوں لوگ مجھے میرے شو کی وجہ سے پہنچانتے ہیں، میں بہت خوش ہوں، لوگ میرا شو اور میرا کام پسند کرتے ہیں اور ایک فنکار کو اپنے کام کے لیے لوگوں کی تعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔پریانکا نے بولی وڈ میں کئی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ڈان‘، ’میری کوم‘، اور ’جے کنگاجل‘ شامل ہیں۔امریکی شو میں اپنے کردار کے حوالے سے پریانکا نے کہا کہ ایلکس کو جاننا کافی مشکل تھا لیکن خوش قسمتی سے انہیں نہایت اچھے ساتھی اداکار ملے۔پریانکا کا کہنا تھا ’شو میں میرے ساتھی اداکاروں نے میرا بہت ساتھ دیا، میں اب سب سے بے انتہا پیار کرتی ہوں اور پورے سیزن کے دوران ہم سب ساتھ رہے۔واضح رہے کہ پریانکا کے امریکی سیریل کا نیا سیزن بھی جلد ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شو کا نیا سیزن آرہا ہے، مجھے اپنے شو سے بہت پیار ہے-



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…