لاہور(نیوزڈیسک)اپنے اسکینڈلز کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات میں رہنے والی معروف ادکارہ میرا نے اب آسکر آیوارڈ لینے والی شرمین عبید چنائے کو ٹکر دینے اور اپنی نئی آنے والی فلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں کرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسکینڈل قوئین اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز کے اشتراک کے ساتھ ایک فلم بنانے جا رہی ہوں جس میں ماں کا کردار ادا کر وں گی اور شرمین عبید چنائے کی طرح میری فلم کی نمائش بھی وزیر اعظم ہاؤ س میں کی جائے گی۔قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف دباؤ کے بغیر کا مشورہ دیتے ہوئے اداکار میرا کا کہنا تھا دعا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دباؤمیں آنے کی بجائے انہیں دباؤ میں لائیں،پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور خاص طور پر بھار ت کے خلاف میچ جیتے کر پاکستان کا نام روشن کرے،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں۔میرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارت کے اشتراک کے ساتھ بننے والی اپنی نئی فلم دیکھنے کی دعوت دوں گی۔