لاہور(نیوزڈیسک) اداکارہ میرا نے انگلینڈ میں داخلے کے لیے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں یو کے قانون 320کے تحت انگلینڈ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ لیکن اب اداکارہ میرا نے انگلینڈ کی ایک کمپنی سے رابطہ کر کے اپنے خلاف کیس کو ختم کروانے کے لئے جدوجہد شروع کر دی ہے ۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میرا کو ابھی انگلینڈ میں داخل ہونے کی اجازت ملنا انتہائی مشکل ہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا کے سیکرٹری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔