ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی کئی لازوال فلموں کی ہیروئن کرشمہ کپور جو ان دنوں اپنی ازدواجی زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں۔ان کی بہن اداکارہ کرینہ کپور بھی اس معاملے پر بہت پریشان ہیں اور بہت کم میڈیا سے کوئی بات شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انھوں نے بڑے محتاط انداز میں تسلیم کیا کہ ان کی بہن کرشمہ کپور مشکل وقت سے گزر رہی ہیں ان کی وجہ سے ساری فیملی ڈسٹرب ہے۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے انھیں قوی امید ہے کرشمہ کو عدالت سے ضرور انصاف ملے گا۔