نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار ریتک روشن جو ان دنوں یورپ کے دورہ پر ہیں نے اسپین میں اپنی مصروفیات کی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کی ہیں ۔42 سالہ ریتک روشن نے ان تصاویر کیساتھ اپنے کمنٹس میں تحریر کیا ہے کہ آئیفا ایوارڈز کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف لوگ، جگہیں، عملہ اور ان کی محبتیں سب کچھ شاندار ہے ۔ ریتک روشن کی شیئر کردہ تصاویر میں انیل کپور اور سوناکشی سنہا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ تینوں بھارتی اداکار یورپ میں بھارتی سینما سے آگہی کی غرض سے یورپ کا دورہ کررہے ہیں۔