منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں‘ماڈل لیلیٰ

datetime 15  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، پاکستانی فلم کوانٹرنیشنل معیار تک پہنچنے کے لیے ابھی بہت سا سفرطے کرنا ہوگا، فارمولافلموں کی بجائے ایسے موضوعات کا انتخاب وقت کی اشدضرورت ہے جوشائقین کی تفریح کا سبب بن سکیں۔ گھسے پٹے موضوعات اور ایک ہی طرح کے چہرے اب سلوراسکرین پرزیادہ دیرنہیں ٹک سکتے۔نوجوان نسل کواپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل پرکچھ ایسا کام کرنا ہوگاکہ جسے لوگ برسوں یادرکھیں۔ ان خیالات کا اظہارمعروف اداکارہ وماڈل لیلیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھرمیں فلم کا میڈیم عوام کے سب سے قریب سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کے مقابلے میں فلم اوراس سے وابستہ لوگوں کو خاص مقام ملتا ہے۔ ہمارے ہاں بھی فلم انڈسٹری کا ایک سنہرادورسب کے سامنے ہے۔سپرہٹ فلمیں جب سینما گھروں کی زینت بنتیں تولوگوں کی بڑی تعداد ان کودیکھنے کے لیے اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما کارخ کرتی۔ ایک طرف توفلم کی کہانی کا تذکرہ ہوتا تودوسری جانب فلم کا جاندارمیوزک بھی ہرطرف سنائی دیتا۔ مگراس کے بعد ایک دورایسا بھی آیا کہ فارمولا فلمیں بننے لگیں۔ایک طرف اچھے موضوعات دورہوگئے تودوسری جانب وسائل کی کمی نے بھی فلم انڈسٹری کوبحران کی طرف جانے کے لیے مجبورکردیا۔ مگراب صورتحال ایک مرتبہ پھر تبدیل ہورہی ہے۔پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔ جدید طرز کے سینماگھربن رہے ہیں اوران کے معیارمیں حیرت انگیزتبدیلی دکھائی دے رہی ہے لیکن ابھی پاکستانی فلم انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں بن رہی ابھی اس کے لیے ہمیں خاصا تخلیقی کام کرنا ہوگا۔اس بات کوسمجھتے ہوئے ہمارے نوجوان فلم میکرز کوذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں درست سمت پرآگے چلنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو اپنے سینئرز کی رہنمائی کے ساتھ آگے جانا ہوگا، اگرایسا کرلیا جائے تواس کی بدولت بہت تیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ کا سفرطے کیا جاسکتاہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…