ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی حسینہ انوشکا شرما سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’سلطان‘میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ڈھلنے کے لئے انہوں نے کئی ہفتوں پر مشتمل ریسلنگ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے باقاعدہ ماہرین کی زیر نگرانی چھ ہفتوں پر مشتمل سخت ٹریننگ مکمل کرلی ہے جس کے دوران مختلف دائو پیچ بھی سیکھ لئے ہیں۔فلم’’سلطان ‘‘میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے مدمقابل سلما ن خان بھی ریسلر کے کردار میں ڈھلنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔یش راج فلمز کے بینر تلے اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔