بمبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی والدہ مہیرہ ہاشمی ہندو جی اسپتال میں دم توڑگئیں۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق مہیرہ ہاشمی طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔ مہیرہ ہاشمی بھارتی ڈائریکٹر مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ کی سالی تھی۔ عمران ہاشمی اس وقت رومانیہ میں ہیں اور والدہ کی وفات کی خبر سنتے ہی وہ رومانیہ سے بھارت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ خبر کے مطابق مہیرہ ہاشمی کی آخری رسومات اتوار کے روز ادا کی جائیں گی۔