جمعہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2025 

سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی کی مثال قصہ پارینہ بن گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور دونوں اداکاروں کا شمار انڈسٹری کے بہترین دوستوں میں کیا جاتا رہا ہے۔تاہم ایک خبر کے مطابق دونوں اداکار اب پہلے کی طرح دوست نہیں رہے اور دونوں کے درمیان کافی زیادہ اختلافات آچکے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سنجے دت کو جیل سے رہائی ملی جس کے بعد بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات نے ان سے رانطہ کیا اور ملاقاتیں بھی کیں۔شاہ رخ خان تک سنجے دت سے ان کی رہائی کے بعد ملاقات کرنے پہنچے تاہم اگر اب تک کوئی سنجے سے نہیں ملا وہ ہے سلمان خان۔واضح رہے کہ سلمان خان نے کچھ عرصہ قبل بیان دیا تھا کہ سنجے دت کی رہائی کے بعد وہ ان کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے تاہم ایسا نہ ہوسکا اور خبر کے مطابق حال ہی میں ایک قریبی دوست کی شادی پر سلمان خان نے سنجے دت کو نظر انداز بھی کردیا۔خبر میں مزید بتایا گیا کے سلمان خان سنجے دت سے ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار کے طور پر شامل کرنے سے کافی ناراض ہیں۔سلمان خان اور سنجے دت نے ایک ساتھ بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ساجن‘ اور ’چل میرے بھائی‘ شامل ہیں۔
****

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے


میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…