ممبئی (نیوز ڈیسک)خوبصورت چہرہ ویسی میٹھی آواز اپنی دلکش آواز سے نوجوان نسل میں مقبول شریا گھوشال نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔دیوداس سے چاہتوں کا سلسلہ شروع کرنے والی شریا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ بنگالی، گجراتی، کاناڈا، مراٹھی، تامل اور تیلگو زبان میں گانے گا کر شریا نے ہر دل کو مسحور کیا ۔ کانوں میں رس گھولتی شریا کی مدھر آواز سننے والوں کو مدہوش کر دیتی ہے۔ بلاک بسٹر بالی وڈ فلم عاشقی ٹو کی کامیابی کا سہرا بھی اس سریلی ملکہ کے ہی سر سجتا ہے۔ گزشتہ کئی سال سے بالی وڈ کی تقریباَ ہر فلم میں شریا کی آواز گونجتی ہے۔ لاتعداد بالی ووڈ فلموں میں گنگنانے والی شریا کئی ایوارڈز اپنی گیلری میں سجائے بیٹھی ہیں۔