پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان علیحدگی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کوئین انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کے درمیان معاشقے کی خبروں کے بعد ان کے ’’بریک اَپ ‘‘ کی خبروں نے میڈیا پر خوب دھوم مچائی اور کہا گیا کہ ویرات کوہلی انوشکا سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر انوشکا نے اپنے فلمی کیر ئیر کو بچانے کے لئے کوہلی کو شادی سے انکار کیا جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور ان کی ’’پیار کہانی ‘‘بھی اختتام کو پہنچی ۔مگر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان ’’بریک اَپ‘‘ اور اختلاف کی وجہ’’ شادی‘‘کی جلدی نہیں بلکہ ’’پیسہ ‘‘ تھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی فلم ’’بمبئی ویلوٹ‘‘میں اپنی ’’معشوقہ‘‘ کے اصرار پر 40کروڑ کی خطیر رقم اس آس پر لگائی تھی کہ ’رنبیر کپور ،کرن جوہر اور انوشکا شرما ‘ کی یہ فلم ہٹ ہو گی اور ویرات کوہلی کو بڑا منافع کمانے کا موقع ملے گا، مگر 120کروڑ کی لاگت سے بننے والی یہ فلم نہ صرف بری طرح فلاپ ہوئی بلکہ محض 24کروڑ کا ہی بزنس کر سکی ، اور بھارتی کرکٹر کو نہ صرف بڑی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے بلکہ رقم کی واپسی کے تنازعہ پر انوشکا شرما نے اپنے ’’عاشق بھارتی کرکٹر‘‘ کو کھری کھری سناتے ہوئے اس سے ناطہ ہی منقطع کر لیا ۔واضح رہے کہ انوشکا کے ساتھ ’’بریک اَپ ‘‘ کے بعد ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر نہ صرف انوشکا شرما کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی بلکہ میڈیا کے سوالات پر کئی مرتبہ بھڑک اٹھے ۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…