منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ریجا علی نے ٹی وی کے بعد سنیما اسکرین پر انٹری دینے کی تیاری شروع کر دی

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ریجا علی نے بڑی اسکرین پرانٹری دینے کی تیاری شروع کردی۔کراچی میں بننے والی بہت سی فلموں میں انھیں اہم کرداروں کی پیشکش ہوچکی ہیں لیکن کہانی کے موضوع اورکردارکی وجہ سے تاحال انھوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا تھا لیکن اب کراچی کے ایک معروف پروڈکشن ہاو¿س کی جانب سے انھیں فلم میں اہم کردار کی پیشکش ہوئی ہے، جس کے حوالے سے جلد ہی مثبت نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں جب ریجا علی سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے نجی ٹی وی چینل کوبتایا کہ بڑی اسکرین پرکام کرنا واقعی اعزازکی بات ہے۔مجھے اس حوالے سے بہت سے آفرزہوچکی ہیںمگرجس طرح کے کردارمیں ادا کرنا چاہتی ہوں ، اس طرح کا ایک بھی کردارمجھے نہیں ملا ، جس کی وجہ سے فلم سے دور رہی ہوں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالفین نے یہ پراپیگنڈہ بھی کیا کہ میں فلم انڈسٹری اوراس سے وابستہ لوگوں کوپسند نہیں کرتی اوراسی لیے ہربار ہونے والی آفرکو ٹھکرا دیتی ہوں۔یہ بالکل غلط تھا اوراس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بطوراداکارہ میں وہی کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آئے۔ کیونکہ میرے نزدیک ہمیشہ سے ہی تعداد کے بجائے کوالٹی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ میں نے ٹی وی پربھی جوکام کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے فلمسازی کا عمل جاری ہے اور انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بن رہی ہیں۔لیکن مجھے صرف وہی کردار متاثر کرسکتے ہیں جن کواداکرتے ہوئے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکوں۔ اس سلسلہ میں ایک معروف پروڈکشن ہاو¿س نے مجھے حال ہی میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔میں اس حوالے سے دوملاقاتیں بھی کرچکی ہوں اورامید ہے کہ میرے چاہنے والوں کو اس بارے میں اچھی خبرمل سکے گی۔ میرے چاہنے والوںکی بڑی تعداد مجھے سلوراسکرین پردیکھنا چاہتی ہوں اورمیں نے ان کی خواہش کوپوراکرنے کے لیے بھرپورتیاری شروع کردی ہے ، تاکہ میں جب بڑی اسکرین پردکھائی دوں تولوگوں کی امیدوں پرپورا تروں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…