ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فلم ”باجی را ﺅ مستانی“ میری زندگی کا سنگ میل ہے‘ پریانکا چوپڑا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کی جنگلی بلی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ فلم ”باجی راو¿ مستانی“ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے-بھارتی اخبار کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ”باجی راو¿ مستانی“میں اپنی شوٹنگ کا اختتام کرلیا ہے۔اپنے شوٹنگ کے آخری روز پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی لیے نہایت خاص ہے اور یہ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے-انہوں نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم میں ان کو اداکاری کرنے کا موقع فراہم کیا۔پریانکا اس وقت اپنی فلم کے علاوہ امریکی ڈرامہ سیریل”اے بی سی کاو¿نٹیکو“ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد اداکارہ کو دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی۔فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کی کہانی باجی راو¿ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راو¿ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…