اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا لوگو ڈوڈل نصرت فتح علی خان کے نام سے رکھ دیا۔ 1948 ء میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان موسیقار ہی نہیں بلکہ اعلیٰ درجے کے گلوکار اور نامور قوال بھی تھے۔ جنہوں نے اپنی موسیقی مشرتی اور مغربی موسیقی کو اس خوبصورتی سے ترتیب دیا کہ ان کی موسیقی سے وہ لوگ بھی مسحور ہوتے جو اردو یا پنجابی زبان سے ناواقف تھے۔ استاد نصرت فتح علی خان نے متعدد اردو اور انگریزی فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے لیجنڈری موسیقار، گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان نے 1997 ءمیں وفات پائی۔