اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

میری زندگی پر بنائی گئی فلم ضرور فلاپ ہو گی‘ امیتابھ بچن

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی تو وہ ضرور فلاپ ہوگی۔بالی ووڈ اور ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھاتی پاکستانی سنیما انڈسٹری میں اس وقت مشہور شخصیات کی زندگیوں پر فلم بنانے کا رجحان ہے۔پاکستان میں حال ہی میں افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم’منٹو’ ریلیز کی گئی جب کہ ہندوستان میں دسرت سنگھ منجھی کی زندگی پر فلم ’منجھی دی ماو¿نٹین مین‘ نے خوب پزیرائی حاصل کی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق امیتابھ بچن اپنی زندگی پر فلم میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتے۔اپنی سالگراہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیتابھ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی تو وہ ضرور فلاپ ثابت ہوگی۔امیتابھ کے مطابق نہ تو انہیں ایسی کوئی فلم پسند آئے گی اور نہ ہی وہ اپنے کردار کے لیے کسی دوسرے اداکار کو منتخب کر سکتے ہیں۔مشہور شخصیات کی زندگی پر بنائی جانے والی فلموں کے حوالے سے امیتابھ کا کہنا تھا کہ وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں تاہم اگر موقع ملا تو اپنے والد اور مشہور لکھاری ہری ونش رائے بچن کی زندگی پر فلم ضرور بنائیں گے۔امیتابھ بچن اس وقت بولی وڈ فلم ’وزیر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر نظر آئیں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…