ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاست دان کبھی نہیں بنوں گی : ودیا بالن

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ودیا بالن کو سوشل ورک کرنا اچھا لگتا ہے، لیکن اس کے لئے وہ فلمی دنیا سے علیحدہ بھی نہیں ہونا چاہتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کے لئے جیتی ہوں۔ودیا بالن کا ماننا ہے کہ اس وقت سیاست اور سیاستدانوں سے ملک کے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ودیا نے کہا کہ میں اداکارہ بن کر بے حد خوش ہوں۔ اگر کوئی معروف شخصیات ، فلم اداکار یا مشہور ہستی کسی سماجی خدمت میں شریک ہوتا ہے ، تو لوگ اس کے بارے میں جاننے میں دلچسپی لیتے ہیں ۔ میں خوش ہوں، لیکن اداکاری وہ چیز ہے، جس کے لئے میں جیتی ہوں اور میں خود کو کبھی سیاست میں جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی۔ودیا بالن نے ستمبر 2012میں چائلڈ رائٹس اینڈ یو این جی او کے ساتھ چھوٹے قدم پرگتی کی اور مہم کی شروعات کی تھی۔ اس مہم کا مقصد ہندوستان میں بچوں کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا تھا۔ سیاست کے گھیرے سے باہر اس مہم کو چلانے میں ودیا کافی راحت محسوس کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاست اور لیڈروں سے ہم سبھی کا اعتماد اٹھ گیا ہے، اس لئے میں سیاست میں نہیں جاناچاہتی۔اس وقت میں جو بھی کر رہی ہوںِ اس کے لئے پر عزم ہوں ۔ودیا بالن کو اداکاری اتنی پسند ہے کہ وہ کبھی کیمرے کے پیچھے نہیں جانا چاہتیں اور نہ ہی اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے پروڈکشن کے کام کو اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں ہر دن اپنی ڈائری لکھتی ہوں۔ میں نے کیمرے کے سامنے بہت کام کیا ہے، پھر بھی کیمرے کے پیچھے جانے سے پریشان ہو جاتی ہوں۔ اگر میں کسی فلم کی ڈائریکشن یا رائٹنگ پر کام کرتی ہوں تو اس کے تمام کردار میں خود ہی کرنا چاہوں گی۔ میں تمام اداکاروں کو ہٹا دوں گی اور خود ہی اداکاری کروں گی۔فی الحال ودیا کی خواہش ہے کہ وہ فلموں میں منفی کردار یا پھرولن کا رول بھی ادا کریں ۔ ودیا بالن 2014میں آنے والی فلم شادی کے سائڈ افیکٹس میں فرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی اور حال ہی میں انھوں نے دیا مرزا پروڈکشن کی ایک فلم بھی سائن کی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…