لاہور(نیوز ڈیسک) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ میں زندگی کے ہر دن کو آخری دن سمجھ کر گزارتی ہوں اور ہر دم خوش رہنا میری عادت ہے‘ مایوس اور افسردہ لوگوں کو دیکھ کر دل کو تکلیف ہوتی ہے‘ گلوکاری میں جو نام اور مقام ملا یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا‘ جب تک جی کرتا رہا گلوکاری کرتی رہوں گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ گلوکاری ٹائم پاس کرنے اور صرف پیسے کیلئے نہیں کی جا سکتی کیونکہ کامیاب گلوکار وہی ہوتا ہے جو شوق اور دل سے گلوکاری کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات آتی جاتی رہتی ہیں مگر میں حالات کا مقابلہ کرتی ہوں اور ہر دم خوش رہنا میری عادت ہے اور دوسروں کو بھی خوش رکھنا چاہتی ہوں۔