جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کرن جوہر، ارجن، رنویر پر مقدمہ

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ ( قدرت نیوز)لکھنؤ میں پولیس نے ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کے خلاف ایک متنازعہ شو AIB Roast میں شرکت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ Ibnlive.com پر موجود ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمہ لکھنؤ کے ایک سماجی ورکر کیلاش چندر پانڈے نے درج کرایا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ متنازعہ وڈیو ‘فحش’ اور ہندوستانی ثقافت’ کے خلاف ہے۔ پانڈے نے بتایا کہ انہیں اس وڈیو کا اس وقت پتا چلا جب ان کا نو سالہ بیٹا اسے یو ٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنے موبائل فون پر دیکھ رہا تھا۔ Ndtv.com پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک عدالت نے بھی تینوں فلمی ستاروں اور مزاحیہ گروپ AIB کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ورلی، ممبئی میں ہونے والے اس شو میں شریک دیپکا پڈکون اور عالیہ بھٹ کے خلاف بھی مقدمے قائم ہوں گے۔ اسی طرح ایک مقامی عدالت نے سماجی کارکن سنتوش ڈھونکر کی درخواست پر اس شو کے خلاف حرکت میں آ گئی۔ انڈیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ایسے شو میں آٹھ شخصیات کے پینل اورکرن جوہر نے رنویر اور ارجن کی سکرین اور آف سکرین زندگی پر’نازیبا’ مذاق اڑایا تھا۔ شو میں متعدد بولی وڈ شخصیات سمیت 4000 افراد نے شرکت کی اور یوٹیوب پر اس کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ فحاشی کی شکایات سامنے آنے کے بعد AIB نے رواں مہینے اس شو کی وڈیو ہٹا دی۔ بڑے پیمانے پر زیر بحث شو پر فلمی صنعت بھی تقسیم نظر آتی ہے۔ کچھ نے اس کی حمایت کی تو عامر خان نے کھلے عام اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…