جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

سائنسدانوں نے کوئلے سے چلنے والی بیٹری بنالی

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

بیجنگ(این این آئی)چینی سائنسدانوں نے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے کوئلے سے چلنے والا ایک ایسا منفرد فیول سیل تیار کیا ہے

جو ممکنہ طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً ختم کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں تھرمل پاور پلانٹس کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔روایتی طریقوں میں کوئلے کو جلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں کاربن اخراج اور فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دہائی میں پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت دنیا بھر میں کاربن نیوٹرل توانائی کے حصول پر زور دیا جا رہا ہے، خصوصاً ترقی پذیر ممالک اس حوالے سے متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔اس تناظر میں شینزن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے زیرو کاربن ایمیشن کول فیول سیل (ZC-DCFC) کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے، اس نظام میں کوئلے کو جلانے کے بجائے پہلے باریک پیس کر خشک کیا جاتا ہے اور پھر مخصوص پری ٹریٹمنٹ کے بعد فیول سیل کے اینوڈ چیمبر میں ڈالا جاتا ہے۔اس کے مقابلے میں کیتھوڈ چیمبر میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے،

جہاں ایک آکسائیڈ ممبرین کے ذریعے الیکٹرو کیمیکل آکسیڈیشن کا عمل ہوتا ہے، اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سسٹم کے اندر ہی قابو میں رکھا جاتا ہے اور اسے مزید مفید کیمیکلز، جیسے سینگاس، میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔سائنس دانوں نے کہا کہ یہ جدید فیول سیل تقریباً 40فیصد تک افادیت کے ساتھ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مثر اور ماحول دوست بناتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنایا گیا تو یہ نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی لا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…