بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

ایلون مسک کی نیا بینکنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)ایکس کے مالک ایلون مسک نے نئے بینکنگ اور پیمنٹس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی

جو ایکس کو ایک ایوری تھنگ ایپ میں بدلنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایکس منی نامی اس مالیاتی فیچر کا محدود آغاز آئندہ دنوں میں متوقع ہے، تاہم ریگولیٹری رکاوٹیں اب بھی اس کی راہ میں حائل ہیں۔ایکس پہلے ہی امریکا کی درجنوں ریاستوں میں لائسنس حاصل کر چکا ہے جبکہ کمپنی گزشتہ سال ویزا کیساتھ شراکت داری کا اعلان کر چکی ہے تاکہ ڈیجیٹل والیٹ اور پیئر ٹو پیئر پیمنٹ سروس کو سپورٹ کیا جا سکے۔اطلاعات کے مطابق یہ فنانشل سروس پلیٹ فارم زبردست فوائد بھی پیش کرے گا، جن میں 6فیصد منافع والا سیونگ اکائونٹ اور کچھ ٹرانزیکشنز پر 3فیصد کیش بیک شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے 2023 ء میں ٹوئٹر کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے کچھ ہی مہینوں بعد ایک ایوری تھنگ ایپ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…