منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی طلبہ نے IEEE روبوٹک کمپٹیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے طلبہ نے ملک کا نام روشن کردیا، ٹوکیو بائیو روبوٹک کمپٹیشن میں طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بائیو میڈیکل انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی طلبہ مرزا اریب بیگ، زرش ماجد شیخ اور سیدہ فاخرہ نے ملکر ایک پروجیکٹ بنایا ہے جسے روبوٹک گراسپر انٹیی گریٹڈ وتھ ہیپٹک فیڈ بیک میکنزم کا نام دیا گیا ہے، یہ سرجری کے حوالے سے ڈاکٹرز کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

اس روبوٹ کے باوز ہیں جبکہ اس کے آگے روبوٹک گراسپر بھی لگا ہوا ہے اور ایک ہینڈ ویئر ڈوائس بھی اس کے ساتھ منسلک ہے۔طلبہ کی جانب سے اس پروجیکٹ کو جاپان میں منعقد ہونے والے آئی ای ای ای ریجن 10 روبوٹکس کمپٹیشن میں پیش کیا گیا جہاں ان کی اس کاوش کو کافی سراہا گیا۔اس کمپٹیشن میں پاکستان بھر کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حصہ لینے کیلیے اپنے پروجیکٹ بھیجے تھے تاہم سلیم حبیب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تینوں طلبہ کے پروجیکٹ کو مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا۔روبوٹک مقابلے میں بھارت کی بھی چار ٹیمں شامل تھیں جبکہ مجموعی طور پر 10 ممالک کے طلبہ نے جاپان میں منعقدہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ مقابلے میں حصہ لیا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…