پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایپ پر پابندی ٹک ٹاک انتظامیہ نے اہم بیان جاری کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایپ پر پابندی کے حوالے سے ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے محفوظ اور مثبت اِن-ایپ ماحول برقرار رکھنا لازم ہے۔ ہم مختلف ٹیکنالوجیز اور ماڈریشن کی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں تاکہ

ہماری شرائط و ضوابط اور کمیونٹی گائیڈ لائن (https://support.tiktok.com/ur/privacy-safety/community-policy-ur)کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کا جائزہ لے سکیں اور،خلاف ورزی کی صورت میں، ویڈیوز کو ہٹانے اور اکائونٹ کو بند کرنے جیسی سزائوں پر عمل درآمد کر سکیں۔ ہماری H2 2020 رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم، پاکستان میں، سرگرمی سے اور فعال انداز میں غیر مناسب کنٹنٹ کو ہٹاتے رہتے ہیں۔ یہ طرزعمل، مقامی قوانین کی تعمیل کے حوالے سے، ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔فی الحقیقت، ہم نے، مقامی زبان کی ماڈریشن ٹیم کی مدد سے، پاکستان میں ماڈریشن کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس میں ستمبر سے اب تک 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اِسی کے ساتھ، ٹک ٹاک کری ایٹو ایکسپریشن کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ ہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی(پی ٹی اے)کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پر عزم ہیں تاکہ اپنے استعمال کرنے والوں کی جانب سے اسے مزید مضبوط بنا سکیں لیکن ہم، اپنے استعمال کرنے والوں کے لیے،اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا حق یقینی بنانے کے لیے بھی پرعزم ہیں جو ہماری پالیسیوں کے مطابق ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اپنی پالیسیوں کی وضاحت اور استعمال کرنے والوں کی سیکیورٹی کی وضاحت کے لیے مجاز حکام کے ساتھ کام کرتے رہیں گے تاکہ ایک ایسا حل تلاش کر سکیں جو ٹک ٹاک کو پاکستان میں ایسے لاکھوں استعمال کرنے والوں کو خدمات کی فراہمی کے قابل بنائے جو ہمارے پلیٹ فارم کو اپنے تخلیقی اظہار کے لیے ایک گھرسمجھتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…