نیویارک(این این آئی )واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک منفرد فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ نے سائن آوٹ فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے جہاں سے بھی چاہے گا اکاونٹ کو لاگ آوٹ کرسکے گا۔لاگ آوٹ کے بعد موبائل یا کمپیوٹر پر اس کی رسائی ختم ہوجائے گی اور پھر یہ دوبارہ آئی ڈی کی طرح لاگ ان کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔