آئی فون صارفین کیلئے زبردست سہولت فراہم

6  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وباکوروناوائرس کے پھیلائوکے بعد جہاں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے وہیں موبائل چلانے والے ان صارفین کو مشکلات پیش آئیں جو چہرے کی مدد سے ڈیوائس کی سکرین ان لاک کرتے ہیں۔چہرے پر ماسک ہونے کے باعث

ڈیوائس کی سکرین صارف کے چہرے کو ٹھیک طرح اسکین نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ماسک اتارنا پڑتا ہے لیکن آئی فون انتظامیہ اپنے صارفین کے لیے یہ مسئلہ حل کرنے جارہی ہے۔ایپل کمپنی نئے فیس آئی ڈی فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت ماسک لگا کر بھی ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکے گا۔فی الحال یہ سہولت آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن اور فیچر ایپل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے جو ڈیوائسز کو فیس ماسک پہننے پر بھی خودکار طور پر ان لاک کرنے میں مدد کرے گا۔دریں اثنا ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں اور پہلی بار کمپنی کی جانب سے اتنی ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔اس بارآئی فون مختلف ڈسپلے سائز اور میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا گیا اور قیمت کے لحاظ سے بھی متعدد آپشن دیئے گئے۔آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب

سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے۔سب آئی فونز میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہیں مگر اینڈرائیڈ فونز کے برعکس کسی میں بھی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ نہیں دیا گیا۔اس بار سب آئی فون اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں جو اس کمپنی کی پہلی

5 این ایم چپ ہے، جو پہلے کے مقابلے میں بلکہ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے پراسیسرز سے 50 فیصد تیز ہے جبکہ آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔آئی فون منی:5.4 انچ ڈسپلے سے لیس یہ نیا آئی فون درحقیقت

پہلا فون ہے جس کے لیے ایپل نے منی کا نام استعمال کیا ہے۔کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا، پتلا اور ہلکا ترین 5 جی فون ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی گئی ہے جبکہ بیزل کو نمایاں حد تک کم کیا گیا ہے۔آئی فون 12 منی کا مین کیمرا 12 میگا پکسل

کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے۔دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے، ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔آئی فون 12:آئی فون 12 میں وائرلیس چارجنگ کا

فیچر بھی ہے جسے کمپنی نے میگ سیف کا نام دیا گیا ہے، جس کے لیے ڈیوائس کے بیک پر میگنیٹ دیا گیا ہے۔آئی فون 12 میں ہموار فلیٹ ایجز سے لیس 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ فون بلیک، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر

ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے۔دوسرا 12 میگا پکسلالٹرا وائیڈ کیمرا ہے، ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو

بہتر بنایا گیا ہے۔آئی فون 12 اور 12 منی میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ہے جسے کمپنی نے میگ سیف کا نام دیا گیا ہے، جس کے لیے ڈیوائس کے بیک پر میگنیٹ دیا گیا ہے۔آئی فون 12 منی اورآئی فون 12 دونوں میں واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس دی گئی ہے اور آئی 68 ریٹنگ ہے۔

ایپل نے آئی فونز میں چارجر کو ڈبے سے نکال دیا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں کمی لانا ہے۔آئی فون 12 منی کے 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز(ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز

(ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔یہ دونوں فونز 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے ورژن میں بھی دستیاب ہوں گے مگر قیمت مختلف ہوگی۔آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پری آرڈر میں 16 اکتوبر جبکہ صارفین کو 23 اکتوبر سے دستیاب ہوں

گے۔آئی فون 12 پرو اور پرو میکس:آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جن میں بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔دونوں میں اسٹین لیس اسٹیل ڈیزائندیا گیا ہے اور 2017 کے آئی فون ایکس کے بعد ایپل کی جانب سے فل اسکرین اسمارٹ فونز

کے لیے نمایاں ری ڈیزائن کیا گیا۔یہ دونوں گرے، اسٹین لیس اسٹیل، گولڈ ایک اورر نیلے بلیو رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 کے برعکس ان پرو ماڈلز میں خصوصی طورپر لیڈار سنسر دیا گیا ہے جو کم روشنی میں کیمروں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ

کم روشنی میں آٹو فوکس 6 گنا زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ نائٹ موڈ پورٹریٹ فوٹوگرافی شاٹس کے لیے دیا گیا ہے۔ان فلیگ شپ آئی فونز میں سرامکس شیلڈ نامی اایک نئی ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق فون کے گلاس کو کسی بھی اسمارٹ فون ڈسپلے

کے مقابلے میں سخت جان بنائے گی۔حادثاتی طور پر ہاتھ سے گرنے پر بھی فون میں خراشوں کا خطرہ نہیں ہوگا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ دونوں فونز کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔مگر پرو میکس میں کچھ مختلف ہے۔آئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل

ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔12 میگا پکسل وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطبق کم روشنی میں 27 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ ٹیلی فوٹو لینس 4 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔آئی فون 12 پرو میکس

میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو اڑھائی گنا زیادہ آپٹیکلی زوم کرسکتا ہے۔اس کے وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ ایک نیا او آئی ایس سسٹم بھی دیا گیا ہے اور یہ سنسر 47 فیصد زیادہ بڑا ہے جو کم روشنی میں 87 فیصد

بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ایپل کی جانب سے ایک نئے ایپل پرو را نامی فیچر کا بھی اشارہ دیا گیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر میں کسی وقت دونوں پرو ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس سے فونز کی کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی جیسے ڈیپ فیوژن اور اسمارٹ ایچ ڈی آر

پہلے سے بہتر ہوجائیں گے۔یہ فارمیٹ بیک اور فرنٹ چاروں کیمروں کے لیے دستیاب ہوگا جو ماحول کے مطابق کیمرا سسٹم کو ڈھالنے میں مدد دے گا۔آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 کی طرح اس میں بھی میگ سیف وائرلیس چارجنگ موجود ہے جبکہ ان کے ڈبوں میں بھی چارجر اور ایئرپوڈ ہیڈفونز موجود نہیں۔آئی فون 12 کی قیمت 999 ڈالرز(ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…