جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مشہور کار ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل کب لانچ ہو گا اور قیمت کیا ہو گی؟ تفصیلات جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل اپریل 2021ء میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس قبل ہونڈا سٹی کا آخری ماڈل سال 2017ء میں متعارف کرایا گیا تھا، اب 2017ء کے بعد ہونڈا کمپنی نے ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل متعارف کرانے کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی ہیں جو کہ پاکستانی صارفین کے لئے امید ہے اپریل کے مہینہ میں میسر ہو گا۔ نئی ہونڈا سٹی کی ممکنہ قیمت 26 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب   ملک میں نئے سال میں آٹو انڈسٹری میں متوقع طور

پر نئی گاڑیاں لانچ کی جائیں گی ۔ رپورٹ کے مطابق چنگان جنوری میں السوین لانچ کرے گی اور اطلاعات ہیں کہ وہ 2021 کے پہلے نصف میں ایس یو وی بھی لانچ کرے گی۔ ایم جی موٹر کا دعوی ہے کہ ایس یو وی، سیڈان اور ہیچ بیکس کی تیاری جاری ہے۔ہنڈائی کیراٹو کے علاوہ سوناٹا اور کِیا لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایس یو وی سورینٹو اور نیرو بھی پائپ لائن میں ہے۔اگر نئی مالی کمپنیاں مالی سال 2021 کے اختتام سے قبل اپنے ماڈل لانچ کرنے کا انتظام کریں تو وہ ٹیکس اور ڈیوٹی مراعات حاصل کرسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…