متحدہ عرب امارات کا نیا مصنوعی سیارہ تیار کرنے کا اعلان سیارہ کس مقصد کیلئے استعمال کیا جائیگا؟پتہ چل گیا

29  اکتوبر‬‮  2020

ابو ظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے نیا مصنوعی سیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، سیارہ سیٹلائٹ پروگرام اور نیشنل اسپیس پروگرام کا حصہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیا مصنوعی سیارہ ایم بی زیڈ سیٹ تیار کرے گا۔

اس نئے مصنوعی سیارے کا نام ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے کہا کہ اماراتی ٹیم خطے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے مصنوعی سیارہ تیار کرے گی۔شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ یہ مصنوعی سیارہ شہری اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔محمد بن راشد سینٹر برائے گورنمنٹ انوویشن کے سینیئر ڈائریکٹر عامر الصایغ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایم بی زیڈ سیٹ، جو متحدہ عرب امارات کے سیٹلائٹ پروگرام اور نیشنل اسپیس پروگرام کا ایک حصہ ہے، کا مقصد خلائی اعداد و شمار کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔عامر الصایغ کے مطابق مصنوعی سیارے کی تیاری 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت مصنوعی سیارے کے آغاز کے لیے ممکنہ شراکت داروں سے بات چیت کر رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس مصنوعی سیارے کی لائف سائیکل 5 سے 7 سال تک ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…