اب دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی براڈ بینڈ سروسز کے مزے اٹھا سکیں گے ، زبردست فیصلہ سامنے آگیا

19  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزارت آئی ٹی نے پسماندہ ،دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کیلئے ریکارڈ 511 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ پیر کو کاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پر سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کیلئے  تیز ترین منصوبے بنائے گئے،وفاقی سیکریٹری شعیب صدیقی نے زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈ  کے

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ منظوری دیدی۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ منصوبوں کا بنیادی مقصد سیاحت کا فروغ  اور  دورز دراز   علاقوں میں رہنے والے افراد کو ڈیجیٹل ورلڈ کے دائرے میں لانا ہے۔ شعیب صدیقی نے کہاکہ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پر  ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی میں یہ ریکارڈ 511 کروڑ کے منصوبے ہیں۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ صرف سندھ کیلئے وفاقی وزارت آئی ٹی کے تحت 3 ارب روپے سے زائد کے منصوبے منظور کئے ہیں ۔ انہوکںنے کہاکہ جن علاقوں کے لوگ اب تک براڈ بینڈ سروسز سے محروم ہیں جلد ہی ان  کے علاقوں تک بھی منصوبے پہنچیں گے۔ سی ای اوحارث محمود نے کہاکہ یو ایس ایف کے تحت ٹیلی نار، زونگ، یوفون اور پی ٹی سی ایل کو منصوبے تفویض کیئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے 14 سو سے زائد دیہاتوں کے 56 لاکھ سے زائد افراد ڈیجیٹل رابطوں سے مستفید ہونگے۔ چترال،دیر بالا، دیر زیریں، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، زیارت اور مستونگ اضلاع اور ان کے مضافات علاقے شامل ہیں ،زونگ، ٹیلی نار، یوفون پی ٹی سی ایل منصوبوں کی بروقت تکمیل کے پابند ہوں گے،بورڈ ارکان میں چیئرمین پی ٹی اے،موبائل کمپنیوں کے سربراہان اور کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…