ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

کیا موبائل فون کا استعمال واقعی دماغ پر اثر انداز  ہوتاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کی وجہ سے ہماری یادداشت بری طرح سے متاثرہورہی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری ذہنی استطاعت میں کمی واقع ہورہی ہے۔یہ انکشاف حال ہی میں کی گئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ ایک بین الاقوامی تحقیق کروائی گئی جس میں چھ ممالک کے 6000یورپی

باشندوں جن کی عمر 16سال سے زائد تھی سے ان کے گھرکے فون نمبرز پوچھے اورحیران کن طور پر 47فیصد لوگوں کو یہ نمبر یاد ہی نہ تھے جبکہ 49فیصد کو اپنے جیون ساتھی ،71فیصد کو اپنے دفتر کے اور 71فیصد کو اپنے بچوں کے نمبر ہی زبانی معلوم نہ تھے۔اسی طرح ان لوگوں سے کچھ سوال کئے گئے تو ان لوگوں نے اپنے علم کے مطابق جواب دینے کی بجائے36فیصد افراد نے انٹرنیٹ کی مدد لینے کی کوشش کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر جواب دیکھنے کے بعد 24فیصد لوگوں نے یہ قبول کیا کہ اب بھی انہیں یہ جواب یاد نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے لوگ موبائل نمبر یا دیگر چیزیں یاد رکھنے کی بجائے موبائل فونز پر بھروسہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زیاد اچھی نہیں ہو پاتی اور یہ محتاجی ان کی یادداشت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ اس طریقے سے کام کرتا ہے کہ اگر اس پر بوجھ ڈالا جائے تو یہ چیزیں یاد رکھتا ہے لیکن اگر انسان کے ذہن میں کسی چیز کا سہارا موجود ہو تو وہ دماغ پر زور نہیں دیتا اور یوںہماری یادداشت کمزوری کا شکار رہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…