پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ کمپنی ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

18  اکتوبر‬‮  2020

بیجنگ (این این آئی ) ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد بھی ہم پی ٹی اے سے رابطے میں رہے جس کا مقصد مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹنٹ ثابت کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس

کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہمارے صارفین ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، پی ٹی اے نے ہماری کاوشوں کوسراہا لیکن اس کے باوجود ہماری سروسز بلاک ہیں، بدقسمتی ہے پاکستان کی متحرک آن لائن کمیونٹی دنیا بھرمیں ہمارے کروڑوں صارفین کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے محروم ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ایک سال حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، پابندی لگنے کے بعد بھی پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، پاکستان نے پابندی ہٹائی تواپنے وسائل اس مارکیٹ میں مختص کریں گے، ہم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے دوبارہ رابطے کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…