نئی دہلی(این این آئی )بھارتی حکومت کے نمائندے کی جانب سے موبائل فون ریڈی ایشن سے بچنے کے لیے گائے کے گوبر سے تیار کی گئی چپ کا استعمال تجویز کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی سلسلے میں بھارتی جماعت راشٹریہ کمدھینو ایوگ کے چیئر مین ولبھ بھائی کتھیریا کی
جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی۔اس دوران ولبھ بھائی کتھیریا نے گائے کے گوبر کے کرشمات بتاتے ہوئے کہا کہ گائے کا گوبر اینٹی ریڈی ایشن ہے جس سے بنی اشیا کے استعمال سے مضر صحت ریڈی ایشن سے بچا جا سکتا ہے۔بھارت میں اس وقت ایک مہم کمدھینو دیپ والا ابھیان کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتیو ں میں گائے کے گوبر کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس سے بنی اشیا کے استعمال کو بڑھاوا دینا ہے۔اس مہم سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین ولبھ بھائی کتھیریا نے مزید کہا کہ گائے کا گوبر سب کی حفاظت کرے گا، گوبر اینٹی ریڈی ایشن ہے اور یہ بات سائنسی تحقیق سے تصدیق شدہ ہے۔ولبھ بھائی کتھیر نیگوبر سے بنی موبائل چپ کی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ گوبر سے بنی یہ چپ موبائل فون سے خا رج ہونے والی مضر صحت ریڈ ی ایشن سے بچائے گی، یہ چپ موبائل فون میں استعمال کی جا سکتی ہے، جو افراد بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں اس چپ کا استعمال کریں، یہ بیماریوں سے حفاظت فراہم کرے گی۔