نیویارک (این این آئی)مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک پیغام کو گمراہ کن اور ممکنہ طور پر خطرناک غلط معلومات کا انتباہ جاری کرتے ہوئے اسے ٹائم لائن سے چھپا دیا تاہم اس انتباہ پر کلک کرنے کے بعد ٹرمپ کا پیغام دیکھا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق صدر ٹرمپ نے اس ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ اب ان میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم طبی طور پر ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا ہے کہ کورونا سے متاثر اور صحت یاب ہونے کے بعد کوئی شخص کتنے عرصے تک اس وبائی مرض کو کسی دوسرے شخص تک پھیلانے کا سبب نہیں بنتا۔