اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

موبائل فون بیلنس ریچارج پر ٹیکسز پی ٹی اے نے عوامی شکایات پر وضاحت جاری کردی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی اے نے موبائل فون بیلنس ریچارج پرٹیکسزسے متعلق وضاحت پیش کردی۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز ،ریچارج، ری لوڈ پرسپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس کی بحالی کے بعد صرف ودہولڈنگ ٹیکس

اورجنرل سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہے ہیں۔پری پیڈبیلنس کے ری چارج، ری لوڈ پرلاگوٹیکسوں کے حوالے سے جاری کردہ وضاحتی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے صارفین پر واضح کیا ہے کہ 200 روپے کے ریچارج پرصارف کو ود ہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد یعنی 22.222 روپے کی کٹوتی کے بعد 177.778 روپے کا بیلنس موصول ہوتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پربیان کردہ 152 روپے کے بیلنس والی بات درست نہیں ہے۔اسی طرح جی ایس ٹی19.5 فیصدکا اطلاق فی کال، ایس ایم ایس اورڈیٹا کے استعمال یا کسی اضافی بنڈل اورپیکیج کو حاصل کرنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ یعنی جب صارف اپنا 177.778 روپے کا بیلنس استعمال کرتا ہے تب اس پر29.01 روپے جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی پیکیج جی ایس ٹی کے بغیر 167 روپے کا ہے تواس کے لئے 199.56 روپے کا بیلنس(پیکج قیمت پلس جی ایس ٹی = 167 روپے + 32.56) درکار ہو گا۔ود ہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ جی ایس ٹی کی کٹوتی کے بارے میں صحیح طورپرآگاہی نہ ہونے کی وجہ سے، موبائل فون صارفین کو بعض اوقات یہ تاثرملتا ہے کہ موبائل فون آپریٹرزقابل اطلاق ٹیکسوں سے زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں جوکہ درست نہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…