سٹاک ہوم (این این آئی )سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اس سال کیمسٹری کا نوبل انعام دو خواتین سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی ایمانویل شارپونٹیے اور امریکا کی جینیفر ڈانا کو یہ انعام ان کی جینوم پر تحقیق کے سلسلے میں دیا گیا۔اپنے ردعمل میں فرانس
کی ایمانویل شارپونٹیے نے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کو سائنس کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس میں لوگوں کی دلچسپی عمومی طور پر کم ہو رہی ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے خواتین کو اعتماد ملے گا کہ وہ بھی سائنسی تحقیق میں خود کو منوا سکتی ہیں۔