جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سمارٹ فون بچوں کی پرورش پر کیااثر ڈالتا ہے؟ آسٹریلیا میں ہونیوالی تحقیق کے حیران کن نتائج سامنے آگئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)عام تاثر یہی ہے اور بعض والدین بھی اپنے تئیں پریشان رہتے ہیں کہ شاید ان کے موبائل فون استعمال کرتے رہنے سے ان کے بچوں کے ساتھ رشتے پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔تاہم آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق نے اس ‘مفروضے’ کو رد کر دیا ہے۔آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی، جس نے دیگر آسٹریلین یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر اس تحقیق کی سربراہی کی ہے،

کے مطابق ‘جرنل آف چائلڈ سائیکالوجی اینڈ سائیکاٹری’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں جامعہ کے سکول آف سائیکالوجی کے ریسرچرز نے والدین کے حوالے سے کیے گئے تین ہزار 659 سروے کا جائزہ لیا، اور سمارٹ فون کے استعمال کے 12 مختلف پیمانے بھی ٹیسٹ کیے۔اس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کیا سمارٹ فون کے استعمال اور بچوں کی پرورش کرنے میں کوئی لنک ہے یا نہیں۔ تو نتیجہ یہ نکلا کہ ان دونوں باتوں کا آپس میں براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے بعد انہوں نے معلوم کیا کہ آیا پیرنٹگ پر فون کے استعمال کے اثرات کا دارومدار اس بات پر تو نہیں کہ انہوں نے خاندان کے ساتھ ٹائم گزارا کہ نہیں، یا ان کا واسطہ خاندانی تنازعے کے ساتھ تھا کہ نہیں۔ اس کا نتیجہ بھی اُلٹ ہی آیا یعنی اس کا فیملی لائف پر کوئی منفی اثر نہیں ہے۔اس تحقیق کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر کیتھرین موڈیکی کا کہنا ہے کہ ‘والدین کی طرف سے سمارٹ فون استعمال کرنے کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ یہ فیملی لائف کے لیے خطرہ ہے۔”تاہم دیکھا جائے تو مختلف فیملیز کی زندگی میں سمارٹ فون کے کئی کردار ہیں جیسے اس سے سماجی حمایت اور معلومات ملتی ہیں، اور اس کے ذریعے کام بھی کیا جا سکتا ہے اور شاپنگ بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…