سرچ انجن گوگل22 برس کا ہوگیا،سالگرہ پر ڈوڈل جاری

27  ستمبر‬‮  2020

نیو یارک ( آن لائن)دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی آج بائیسویں سالگرہ ہے اور گوگل نے اپنی سالگرہ پر ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔آج سے ٹھیک بائیس برس قبل سات ستمبر انیس سو اٹھانوے کو گوگل  کا قیام عمل میں آیا۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد آج

انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔دوسروں کو معلومات دینے والا گوگل خود اپنی سالگرہ سے واقف نہیں۔ دو ہزار چھ  سے اس نے اپنی سالگرہ ستائیس ستمبر کو منانا شروع کی تاہم اس سے قبل گوگل اپنی سالگرہ 26 ستمبر کو منارہا تھا۔ گوگل نے اپنی چھٹی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی تھی اور اس سے پہلے یہ سالگرہ 8 ستمبر کو منائی گئی تھی۔گوگل نے 2013 میں تسلیم کیا کہ اس نے چار مختلف تاریخوں پر سالگرہ منائی ہے تاہم اب یہ سالگرہ کئی سالوں سے 27 ستمبر کو ہی منائی جارہی ہے اور یہ وہ دن ہے جب گوگل نے 2002 میں پہلی بار اپنی سالگرہ کے لیے ڈوڈل کا استعمال کیا تھا۔گوگل کو شروعات میں یاہو اور ا?سک جیویز جیسے مشکل حریفوں کا سامنا رہا تاہم اس نے جلد ہی ایک سیکنڈ کے دوران  63 ہزار ویب سرچز کے ساتھ سرچ انجن کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا لیا۔گوگل کا لفظی مطلب آن لائن کسی چیز کو ڈھونڈنا ہے اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مقبول اور بڑے پیمانے میں استعمال ہونے لگا کہ 2006 میں آکسفورڈ انگلش لغت میں اسے شامل کر لیا گیا۔گوگل دنیا کی ایک سو پچاس سے زائد زبانوں میں اپنی سروسز انجام دے رہا ہے اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں موجود اس کے دفاتر میں قریباً پچاس ہزارسے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…