واٹس ایپ ویب فنگر پرنٹ سے لاگ ان ہونے کے قریب دنیا کی معروف ترین ایپ کے حکام نے زبردست اعلان کردیا

19  ستمبر‬‮  2020

نیویارک(این این آئی )پیغامات اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کے ڈیکس ٹاپ ورژن میں اب جلد فنگر پرنٹ کے ذریعے لاگ ان کرنے کا فیچر شامل ہونے والا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین یہ بات تو اچھی طرح

جانتے ہوں گے کہ انہیں لاگ ان کرتے وقت اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا ہے جس کے بعد ہی وہ واٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہیں۔لیکن واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اب ڈیکس ٹاپ لاگ ان کے لیے فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کی آزمائش کر رہا ہے۔ واٹس ایپ ویب کے لیے یہ فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کیو آر کوڈ اسکین کرنے والے سسٹم کے مقابلے میں کافی آسان ثابت ہو گا۔اس سسٹم کے تحت واٹس ایپ ویب استعمال کرنے کے لیے آپ کو موبائل فون میں اپنا فنگر پرنٹ لگانا ہو گا جس کے بعد یہ فورا اسکین ہو کر آپ کی ڈیکس ٹاپ اسکرین پر لاگ ان ہو جائے گا۔واٹس ایپ ویب کے اس نئے فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم کو کب ایپ میں شامل کیا جائے گا اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…