پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایمیزون کے سی ای او کی سابق اہلیہ دنیا کی امیر ترین خاتون قرار

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) میکنزی اسکاٹ نامی ایک خاتون دنیا کی سب سے امیر خاتون بن گئیں،امریکی جریدے لومبرگ کے ذریعہ شائع کردہ انڈیکس کے مطابق میکنزی اسکاٹ نامی ایک خاتون دنیا کی سب سے امیر خواتین کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اسکاٹ ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ ہیں ۔ بیزوس خود بھی دنیا کے سب سے امیر آدمی ہیں۔ جیف بیزوس نے کچھ

عرصہ قبل میکنزی اسکاٹ کو طلاق دے دی تھی اور طلاق کے موقعے پرانہیں بھاری رقم ادا کی گئی تھی۔ جس سے وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں۔اس سے قبل اورکال کی مالک فرینکوائز بٹنکورٹ مائرس دنیا کی امیر ترین خاتون تھیں مگر میکنزی نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔ مائرس کے اثاثوں کی مالیت 66 ارب ڈالر ہے۔بیزوس نے اپنی اہلیہ سکاٹ سے 2019 میں علاحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے نتیجے میں اسکاٹ نے ایمیزون میں لاکھوں شیئرز حاصل کیے جن کا تخمینہ 38 ارب ڈالر تھا۔جولائی میں ایک بلاگ پوسٹ میں سکاٹ نے کہا کہ اس نے نسلی مساوات ، صحت عامہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے کام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے گذشتہ ایک سال کے دوران ایک ارب 70 کروڑ ڈالر عطیہ کی تھی۔بزنس انسائیڈرکی سائٹ نے ایک پچھلی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسکاٹ نے ایمیزون میں اس کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد رقم حاصل کرلی ہے۔سنہ 2019 میں سکاٹ نے گِیونگ پِل .یج پہل کا بھی آغاز کیا ، جس کا مقصد دنیا کے امیرترین لوگوں کو اپنی بیشتر دولت خیرات کے لیے عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔سکاٹ آج کی دنیا کی سب سے امیر خاتون ہے لیکن عالمی امرا میں اس کا 12 واں نمبرہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…