انقرہ (این این آئی )ترکی کی فضائی و خلائی کمپنی تساس نے بتایا ہے کہ ان کے بنائے گئے ایک آق سنگر نامی ڈرون طیارے نے اپنی59ویں تجرباتی پرواز کی ہے اور پروازوں کی کل مدت 230 گھنٹے تھی۔ ڈرون اپنی حالیہ پرواز میں 49 گھنٹے تک فضا میں رہا اور کامیابی سے تجرباتی پرواز مکمل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کمپنی نے کہاکہ49گھنٹے فضا میں رہ کر آق سنگر نے
20 ہزار فٹ کی بلندی پر ہمارے ہلالی پرچم کو آسمانوں پر ثبت کر دیا ہے، ہر چیز وطن کے لئے کے الفاظ سے شئیر کیا گیا ہے۔درمیانی بلندی پر بھاری بوجھ لے جانے کی صلاحیت کے حامل ڈبل موٹر والے اس ڈرون طیارے کا ہدف 40 ہزار فٹ کی بلندی پر طویل مدت تک پرواز کرنا ہے۔آق سنگر کو عنقا پلیٹ فورم پر تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی تیاری میں مختصر مدت میں اور موزوں مالیت کے ساتھ ممکن ہو سکی ہے۔