جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاک چین اشتراک سے قائم ہونے والا ہائبرڈ رائس ریسرچ سنٹر کب تک کام شروع کردے گا، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق پاک چین اشتراک سے قائم ہونے والا ہائبرڈ رائس ریسرچ سنٹر رواں سال کے آخر تک کام شروع کر دے گا، اس سے چاول کی پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔مشترکہ تحقیقاتی مرکز سے چاول کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ سے اندرون ملک غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور اور چین کی ہووہان یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ہائبرڈ رائس ریسرچ سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جو رواں سال کے آخر تک باقاعدہ کام کا آغاز کر دے گا جس سے پاکستان میں غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔رپورٹ کے مطابق ووہان یونیورسٹی کے چاول کی اقسام کے بارے میں عالمی تعاون منصوبہ کے سربراہ انجینئر ژو شان نے کہا ہے کہ چاول کی نئی تیار کی جانے والی بعض اقسام مخصوص ماحول اور علاقوں میں بہتر نتائج دیتی ہیں تاہم چین کا تیار کردہ ہنگولین ہائبرڈ چاول کے بیج کی کاشت سے پاکستان میں چاول کی فی ہیکٹر پیداوار 7500 کلو تک بڑھ جائے گی جو دیگر اقسام کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں جدید تحقیق کے بعد تیار کئے جانے والے چاول کے ہائبرڈ بیجوں سے نہ صرف چین میں فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیداوار میں بھر پور اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگولین ہائبرڈ چاول پاکستان کے موسمی حالات کے موافق ہے کیونکہ شدید گرمی اور پانی کے استعمال کے حوالہ سے بھی اس کے نتائج شاندار رہے ہیں اور اس کی فی ایکٹر پیداوار دیگر ہائبرڈ بیجوں سے کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگولین ہائبرڈ رائس کا بیج دیگر اقسام کے مقابلہ میں سستا ہونے کی وجہ سے پیداواری اخراجات میں کمی اور منافع میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…