جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سیٹلائیٹ نے چین کے زیرآب فوجی اڈے کا پتہ چلا لیا،پوری دنیا حیران

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اامریکا کے ایک مصنوعی سیارے نے چین کے ایک زیر زمین زیرآب فوجی اڈے کا پتا چلا کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ سیٹلائٹ نے چین کے زیر زمین فوجی اڈے کی تصاویر اس وقت لیں جب ایک جوہری آبدوز جنوبی بحیرہ چین میں ایک جزیرے پر

موجود اڈے کے اندر اتر رہی تھی۔اس نایاب منظر میں ایک چینی آبدوز کو بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے ہینان پر زیر زمین اڈے کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پلاٹ لیبزامیجنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے مصنوعی سیارہ کے ذریعہ کھینچی گئی اس تصویر کو سب سے پہلے ریڈیو فری ایشیا کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شائع کیا گیا تھا اور اس پر ردعمل کی لہر دیکھنے میں آئی ۔اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے سابق ملازم ڈریو تھامسن نے بتایا کہ اس طرح کی تصویر لینا واقعی اتفاقیہ ہے اور بہت کم ایسا ہوتا ہے۔ اگرچہ چینی زیر زمین اڈے کی موجودگی سراسر غیر معمولی ہے۔ تاہم سیٹلائٹ کا اس کی تصاویر لینا بھی غیر معمولی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اس طرح اپنی فوجی تنصیبات کو چھپا دیتا ہے۔ آبدوزوں سے لے کر دور دراز کے علاقوں میں واقع میزائل سسٹم تک کو چین زیرزمین رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینیوں کو زیر زمین تنصیبات کی تعمیر کا زبردست تجربہ ہے۔ یہ ان کے اسٹریٹجک کلچر کا حصہ ہے۔جہاں تک آبدوز کی بات ہے تھامسن نے کہا کہ اڈے پر اس کی موجودگی چینی نیوی سے کوئی خاص اشارہ یا معلومات بھیجنا نہیں ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ان میں آبدوزوں کا ایک بڑا بیڑا ہے۔ ان کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیر زمین تنصیبات کی مدد سے اس کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…