منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹک ٹا ک نے امریکا میں تین لاکھ 80ہزارویڈیوز ہٹا دیں،  سینکڑوں اکائونٹس بلاک

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)سوشل میڈیا کی مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک نے امریکا میں ہیٹ اسپیچ کے متعلق اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے تین لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ویڈیو ز ہٹادیے اور 1300 اکاونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک امریکا کے

سیفٹی کے سربراہ ایرک ہان نے اپنے ایک بلاگ میں اس اقدام کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہمارا مقصد ٹک ٹاک پر سے نفرت کو ختم کرنا ہے۔ یہ تعداد منافرت انگیز مواد یا رویے کے ہر عمل کے خلاف صد فیصد کامیابی کو ظاہر نہیں کرتے ہیں تاہم یہ اس طرح کے رویے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہماری عہد بندی کو اجاگر ضرورکرتے ہیں۔اس چینی ایپ کی مالک بائٹ ڈانس نامی کمپنی نے کہا کہ اس نے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کی ہے جو نسلی بنیادوں پر ہراساں کرنے والے تھے اور جن میں ہولوکاسٹ اور غلامی جیسے ‘پرتشدد سانحوں کا انکار کیا گیا تھا۔بائٹ ڈانس نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک نے نہ تو کبھی کسی امریکی یوزر کا ڈیٹا چینی حکومت کو فراہم کیا ہے اور اگر ایسا کرنے کو کہا گیا تب بھی وہ ایسا نہیں کرے گی۔  اس سلسلے میں تمام طرح کی باتیں بلا وجہ کی جارہی ہیں اور یہ صریحا  جھوٹ پر مبنی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…