پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بہت جلد پاکستان تھری جی فور جی فون بنیں گے حکومت نے زبردست اعلان کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تھری جی فور جی فون بنیں گے ،ہم نے کورونا وبا کے باجود آئی ٹی برآمدات بڑھائیں ،آئی ٹی برآمدات پچانوے کروڑ ڈالر سے بڑھ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ،آئندہ تین برس میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر ہے ۔

امریکہ میں ہم ستاون فیصد آئی ٹی منصوعات برآمد کرتے ہیں ،آئندہ آئی ٹی برآمدات کا ہدف یورپی یونین اور مصر ہے ،اکتوبر میں وزیر اعظم آئی ٹی پارک کا افتتاح کریں گے۔بدھ کو پاکستان سافٹ وئیر بورڈ کے زیر اہتمام آئی ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق ،قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان سافٹ وئیر بورڈ کی مرہون منت ہے ،آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے قومی خزانے میں رقم بڑھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ٹی پارکس کیلئے وزارت منصوبہ بندی سے ملکر کوشش کریں ،آئی ٹی پارکس کی تعمیر میں رکاوٹیں دور کریں،بہت جلد پاکستان تھری جی فور جی فون بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت نہ دیکر غلطی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اب فون میڈ ان پاکستان بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کورونا وبا کے باجود آئی ٹی برآمدات بڑھائیں ،آئی ٹی برآمدات میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات پچانوے کروڑ ڈالر سے بڑھ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ تین برس میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں ہم ستاون فیصد آئی ٹی منصوعات برآمد کرتے ہیں ،آئندہ آئی ٹی برآمدات کا ہدف یورپی یونین اور مصر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اکتوبر میں وزیر اعظم آئی ٹی پارک کا افتتاح کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…