ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

ٹیلی نار کمپنی نے آفرز کے نام پرلوٹنا شروع کر دیا، صارفین پھٹ پڑے

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹیلی نار کمپنی نے آفرز کے نام پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا-ٹیلی نار کمپنی کی جانب سے بار بار مسیجز کئے جاتے ہیں اور مختلف آفرز کی جاتی ہیں -ایک ہفتہ وار آفر جو مسلسل کی جاتی ہے جب صارفین ہفتہ وار آفر لگاتے ہیں تو باقاعدہ مسیج آتا ہے کہ

آپ کو ہفتہ وار آفر مل گئی ہے اور پھر اسی دن شام کو دوسرا مسیج آجاتا ہے آپ کی آفر ختم ہو گئی ہے -اس آفر کے الفاظ کچھ یوں ہوتے ہیں ’’پورے 7دن کیلئے ایک ہزار ٹیلی نار منٹ ‘70آف نیٹ منٹ ‘700sms اور100MB+350MBS(FB, whatsappTwitter) صرف 115 روپے بمعہ ٹیکس میں ‘آفر کیلئے *5*7ڈائل کریں‘‘متعدد صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ اس آفر سٹار فائیو سٹارسیون ہیش ملاتے ہیں تو جواب آجاتا ہے آپ کو آفر مل گئی ہے لیکن ہزار منٹ تو دور کی بات ہے ایک سو منٹ بھی نہیں ہوپاتے کہ ایک دن کے بعد دوسرا مسیج آ جاتا ہے کہ آپ کی آفر ختم ہو گئی ہے اور ٹیلی نار کمپنی کی طرف ایک بار نہیں بلکہ بار بار صارفین کے ساتھ یہی چکر کیاجاتا ہے جس سے صارفین لٹ گئے-صارفین کا اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حکام ٹیلی نار کمپنی کو آفرز کے نام پر صارفین کو لوٹنے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور صارفین کو لٹنے سے بچایا جائے-

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…