لندن(این این آئی) سائنسدانوں نے خبردارکیا ہے کہ ہم نے امراض کے جنگلی حیات سے انسانوں میں منتقلی اور پھر ان کے دنیا بھر میں پھیلنے کے لیے ماحول کو سازگار بنا کر رکھا ہے۔قدرتی ماحول میں انسانی دخل اندازی اس عمل کو مزید تیز کر دیتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق
یہ نقطہ نظر ان ماہرین صحت کا ہے جو وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔اپنی ان کوشش کے نتیجے میں انھوں نے نشاندہی کا ایک ایسا نظام وضع کیا ہے جو جنگلی حیات سے انسانوں کے اندر امراض کی منتقلی کی پیشین گوئی کر سکتا ہے۔