منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹوئٹرنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جو صارفین کو مختصر آڈیو کلپ ریکارڈ اور شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا جسے کمپنی نے ٹوئٹنگ ود یور وائس کا نام دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کی پروڈکٹ ڈیزائنر مایا پیٹرسن نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کئی بار 280 حروف کافی نہیں ہوتے اور کچھ روایتی محاورے

ترجمے میں گم ہوجاتے ہیں، تو اب سے ہم نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے، تاکہ ٹوئٹر کو مزید انسانی تچ دیا جاسکے، یعنی آپ کی آواز۔وائس ٹوئٹس ٹائم لائن میں کسی ویڈیو سے ملتے جلتے نظر آئیں گے بلکہ یہ پلے بھی ایک ویڈیو جیسے باکس میں ہوں گے۔مگر ان میں ویڈیو کو دیکھنے کی بجائے صارف کی پروفائل تصویر نظر آئے گی جو حرکت کررہی ہوگی۔اسے استعمال کرنے کے لیے ٹوئٹ کمپوزر اوپن کرکے نئے ویو لینتھ آئیکون کو کلک کرکے آڈیو کو ریکارڈ کرنا ہوگا۔کمپنی کے مطابق ہر وائس ٹوئٹ میں 140 سیکنڈ کی آڈیو ریکارڈ کی جاسکے گی۔اگر ریکارڈنگ اس سے زیادہ طویل ہوگی تو خودکار طور پر پوسٹ میں وائس ریکارڈنگز کا تھریڈ بن جائے گا۔کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے محدود افراد کو دستیاب ہوگا۔آنے والے ہفتوں میں یہ تمام آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ ہر ایک ان آڈیو پیغامات کو اپنی ٹوئٹر ٹائم لائن میں دیکھ سکے گا تاہم ایندرائیڈ صارفین کے لیے اس کی دستیابی کے بارے میں کمپنی نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…