منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زوم کا تمام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف پیسے دینے والے صارفین کے لیے ہوگا۔مگر اب ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے اعلان کیا کہ تمام صارفین کے لیے یہ فیچر فراہم کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں

اس ویڈیو کانفرنسنگ سروس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔مگر اتنی تیزی سے اضافے کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی مسائل بھی سامنے آئے اور کمپنی کا یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کررہی ہے۔اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے اور زوم نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ اس فیچر کو مفت سروس استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا، کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہے۔مگر اب کمپنی کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیزائن اوپن سورس گٹ حب میں جاری کیا گیا اور ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔اس فیچر تک رسائی کے لیے زوم کے تمام صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جیسے فون نمبر کی تصدیق ایک ٹیکسٹ میسج سے ہوگی۔دستیابی کے بعد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آپشنل فیچر ہوگا اور یہ کسی حد تک محدود ہوگا، یعنی رواتی پی ایس ٹی این فون لائنز یا ایس آئی پی ایچ 323 ہارڈ وئیر کانفرنس روم سسٹمز تک۔میٹنگ ہوسٹس انکرپشن کو ہر میٹنگ میں آن یا آف کرسکیں گے اور اکاؤنٹ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ اور گروپ لیول پر اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…