ڈیووس(آن لائن )ایک تازہ مطالعے میں سائنسدانوں نے پتا چلایا ہے کہ پلاسٹک کا کوڑا سمندر میں بیس سال تک موجود رہنے کے بعد بھی بالکل تازہ کوڑے جیسا ہی رہتا ہے۔ اس سائنسی مطالعے میں کوڑے کے ایک بیگ کا معائنہ کیا گیا، جس میں سن 1988 کے ڈیوس کپ کے وقتوں کا ایک کولا کولا کین موجود تھا۔ خوارک کے ایک
ڈبے کا بھی معائنہ کیا گیا، جو سن 1990 کی دہائی کا تھا۔ دونوں اشیاء بیس سال پانی میں رہنے کے باوجود ایسی تھیں، جیسے بالکل نئی۔ بائیو کیمسٹ اسٹیفان کراؤزے کے مطابق بیگ اور ڈبہ، دونوں میں ٹوٹ پھوٹ کے کوئی آثار نظر نہ آئے۔ یہ اسٹڈی شمالی جرمن شر کیل کے ’ہیلم ہولٹس سینٹر فار اوشیانک ریسرچ‘ نے مکمل کی۔