ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک نے صارفین کیلئے بڑی اہم تبدیلی کر دی

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فیس بک نے اپنے صارفین کو مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے تاکہ وہ ویب سائٹ کے اندر رہتے ہوئے اپنی مطلوبہ تفصیلات دیکھ سکیں اور وکی پیڈیا یا گوگل کا رخ نہ کریں۔میڈیارپورٹسک یک مطابق ٹیک کرنچ کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ فیس بک نے تصدیق کی کہ فیس بک سرچ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور اب وہاں کسی عوامی شخصیات،.

مقام اور دیگر جیسے فلموں اور ٹی وی شوز کے بارے میں تفصیلات دیکھنا ممکن ہے۔مثال کے طور پر اگر پاکستان یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیس بک سرچ بار میں ٹائپ کریں گے تو دائیں جانب اوپر ایک انفارمیشن باکس نظر آئے گا جس میں تفصیلات موجود ہوں گی۔یہ تفصیلات عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا پر مشتمل ہوں گی جن میں وکی پیڈیا کی تفصیلات بھی شامل ہیں مگر صارفین ان کو فیس بک سے باہر دیکھنے کی بجائے ایک سائیڈ پینل میں ظاہر کیا جائے گا۔یہ بالکل ویسے ہی جیسے گوگل کی جانب اسی طرح کی سرچز کے حوالے نالج پینل فارمیٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔فیس بک نے تصدیق کی کہ یہ فیچر ایک پائلٹ پروگرام کے طور پر انگلش زبان میں آئی او ایس، ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب پر دستیاب ہوگا، یعنی کچھ صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں کچھ نہیں، کیونکہ یہ ابھی آزمائشی بنیاد پر کام کررہا ہے۔تاہم جن افراد کے پاس یہ فیچر کام کررہا ہے تو وہاں بھی ہر سرچ انکوائری کی تفصیلات اس نئے فارمیٹ میں ظاہر نہیں ہوتیں۔فیس بک سرچ کی جانب سے صارفین کو اپنے فیچرز کی جانب سے بھیج دیا جاتا ہے جیسے کووڈ یا کووڈ 19 سرچ کرنے پر صارف گھوم کر فیس بک کے اپنے کووڈ 19 انفارمیشن پینل پر پہنچ جاتا ہے، کیونکہ اس وبائی بیماری کے حوالے سے کوئی ڈیٹا پاور سائیڈ پینل نظر نہیں آتا۔آسان الفاظ میں فیس بک پر ہر سرچ پر تفصیلی معلومات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی یا فی الحال ابھی یہ فیچر اتنا زیادہ کارآمد نہیں۔یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک نے وکی پیڈیا ڈیٹا سے اپنی سروس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہو، درحقیقت کمیونٹی پیجز کے لیے وکی میڈیا کی تفصیلات کئی برسوں سے استعمال کی جارہی ہے۔فیس بک نے ابھی واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…