اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک گاڑی اب آپ کی پہنچ میں، آپ آن لائن آرڈر کرکے یہ سستی ترین گاڑی منگوا سکتے ہیں۔ یہ گاڑی چین میں تیار کی جا رہی ہے اور اس کی قیمت 950 ڈالر ہے لیکن آن لائن منگوانے پر بھیجنے کی فیس اور دیگر اخراجات ملا کر اس کی قیمت 1200 ڈالر بنتی ہے، اس گاڑی کا رنگ عموماً سرخ ہی ہوتاہے لیکن آپ کے آرڈر کرنے پر اپنی مرضی کا رنگ بھی ہو سکتا ہے، یہ دو دروازوں والی گاڑی ہے اور تین سو کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت
رکھتی ہے، اس کے دروازے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لگائے گئے جو بوقت ضرورت کھولے اور بند کئے جا سکتے ہیں۔ ایک امریکی شہری نے اس گاڑی کو لاجواب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اتنی سستی گاڑی دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس گاڑی میں کیمرے کی سہولت بھی موجود ہے، ریورس کرتے ہوئے یہ کیمرہ آپ کا مددگار ہے، جدید فنکشن کی حامل یہ بہترین الیکٹرک گاڑی ہے، اب یہ گاڑی پاکستان میں بھی آن لائن آرڈر کے ذریعے منگوائی جا سکتی ہے۔