منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل میپ ایپ میں کووڈ19 سے متعلق مزید الرٹس شامل کرنے کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گوگل میپ ایپ صارفین کو سفر کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کراتا ہے جب کہ عالمگیر وبا کورونا سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی یہ ایپ سرگرم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب حال ہی میں گوگل میپ ایپ نے کووڈ19 یعنی کورونا وائرس سے متعلق مزید الرٹس میں اضافہ کر دیا ہے

جس میں صارفین سفری معلومات کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم کر سکیں گے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کتنا رش ہے۔صارفین کو یہ بھی الرٹس حاصل ہو سکیں گی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کس روٹ پر ٹرانسپورٹ موجود ہے اور انہیں احتیاط کرتے ہوئے ماسک پہننے کی بھی ہدایت دی جائے گی۔گوگل میپ کی کورونا وائرس سے متعلق نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کو یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ ٹرانزٹ سینٹر میں کس وقت کم یا زیادہ رش ہے۔دوسری جانب گوگل میپ ڈرائیونگ کرنے والے حضرات کو بھی الرٹ کرے گا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کون سا راستہ کھلا ہوا ہے اور کون سا بند ہے۔گوگل میپ کا یہ فیچر شروعات میں امریکا، جنوبی کوریا، فلپائن، انڈونیشیا اور اسرائیل کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد اسے دنیا بھر کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…